اسلام زندہ باد: 2050 میں دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام کس پوزیشن پر ہوگا؟تازہ ترین رپورٹ نے پوری دنیا کو حیران کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 01, 2017 | 09:32 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)ایک رپورٹ کے مطابق اسلام دو ہزار پچاس تک دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا۔2050 تک مسلمان یورپی آبادی کا10 فیصد جبکہ امریکی آبادی کا 2اعشاریہ 1فیصد ہو جائیں گے اور 31کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہوگا۔امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام اگلے 33 برسوں میں عیسائیت کی جگہ لے گا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے پیوریسرچ سنٹر کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ عیسائیت کے بعد

دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن چکا ہے اور 2050 تک اسلام عیسائیت کی جگہ لے کر پہلے نمبر پر آجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک مسلمان یورپی آبادی کا دس فیصد جبکہ امریکی آبادی کا 2اعشاریہ 1فیصد ہو جائیں گے اور 31کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہو گا۔دنیا کی آبادی کا 62فیصد مسلمان ایشیائی ممالک انڈونیشیا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور ترکی میں بستے ہیں۔ پیو نے انتالیس مسلم ممالک میں شرعی قانون کے نفاذ کے حوالے سے سروے کیا۔ افغانستان میں 99فیصد، عراق میں 91فیصد جبکہ پاکستان میں 84فیصد افراد نے شرعی قوانین کے نفاذ کی حمایت کی۔ 2010 میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق عالمی آبادی میں 23فیصد حصہ مسلمان ہیں۔