”کس نے کہا کہ اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے ؟“
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 19, 2017 | 09:54 صبح
میونخ (مانیٹرنگ رپورٹ)جرمن چانسلر میرکل نے کہا ہے کہ یورپ کے روس کے ساتھ تعلقات ایک چیلنج کی حیثیت رکھتے ہیں مگر اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ضروری ہے کہ روس کے ساتھ مل جل کر کام کیا جائے۔ اسلام بہ ذات خود دہشت گردی کا منبع نہیں ہے۔گزشتہ روز میونخ میں غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ
اسلامی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم سب کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں اور ہم مل جل کر کام کر سکتے ہیں۔وہ امریکا کی جانب سے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر عاید کردہ سفری پابندی کی سخت ناقد ہیں۔انھوں نے اپنی تقریر میں یہ بات زور دے کر کہی کہ مسلم ممالک کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک کیا جانا ضروری ہے۔