برہنہ حالت میں سڑک پر گھومنے والی لڑکی کون تھی؟ آئی جی پولیس نے عوام سے اپیل کر ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 24, 2016 | 16:27 شام

اسلام آباد(ویب  ڈیسک) گزشتہ دنوں اسلام آباد کی سڑک پربرہنہ حالت میں آنیوالی لڑکی کی ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے  عوام سے شکایت  کرتے ہوئے تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور پولیس نے اسے ورثاءتک پہنچادیا،مجھے ایسے تمام لوگوں پر بہت افسوس ہے .

جنہوں نے تصاویراورویڈیوزانٹرنیٹ پراپ لوڈکردیں اور متعلقہ خاندان  کیلئے بے عزتی کاباعث بنے، ہم سب کو شرم آنی چاہیے جو اسے شیئرکرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے

ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں بھی دوسروں کے رازوں کی پردہ پوشی کاحکم دیا، 30سال سے زائدعمرکی خاتون کاویڈیوکلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے ، اس کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور کبھی کبھی ہوش وحواس کھوبیٹھتی ہے، وہ فرانس کے ویزہ کیلئے اسلام آبادآئی تھی لیکن صحت کامسئلہ درپیش آنے پر مری کی طرف جانیوالی ملحقہ سڑک پرآگئی۔اور کپڑے اتارے اور گاڑیوں کے پیچھے بھاگناشروع کردیا۔
اُنہوں نے بتایاکہ پولیس موقع پرپہنچی اوراسے شال میں لپیٹا، ویمن سٹیشن منتقل کیا اوربعدازاں  لڑکی کے خاندان سے رابطہ کرکے  لڑکی کو انکے حوالے کر دیا گیا ۔دماغی صحت کے بارے میں علم ہونے کے باوجود بعض لوگوں نے ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیاپراپ لوڈکردیں، پولیس نے لڑکی کو ڈھانپنے کی بے حد کوشش کی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو  نے بنا سکے کیونکہ ارد گرد کافی لوگ اکٹھے ہو گئے تھے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں نے ویڈیوز اورتصاویراپ لوڈ کردیں۔اگریہ ہم میں سے کسی کے ساتھ یاہماری خواتین کیساتھ ہوا ہوجودماغی توازن  خراب ہونے کی وجہ سے  سڑکوں پر آجائے توہمارے اوپر پھرکیاگزرے گی، مہربانی کرکے ویڈیوشیئرکرناچھوڑیں اورکسی کوبھی ملے تووہ اسے ڈیلیٹ کردیں۔
آخر میں انہوں نے  عوام سے گزارش کی  کہ آپ یہ پیغام شئیر کریں  تاکہ لوگ غلطی  کا ازالہ کریں اور آئیندہ ایسا کوئی افسوسناک  واقعہ پیش نہ آئے۔(