پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کا بھارتی دعویٰ ۔آئی ایس پی نے تردید کر دی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 28, 2016 | 13:00 شام
لاہور(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ورکنگ باؤنڈری پر پاک فوج کے جوان کو شہید کرنے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ بے بنیاد دعویٰ پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ورکنگ باؤنڈری پر اپنے نقصانات اور کشمیر کے مسلئے پر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔(ش س۔ع)