فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور پندرہ زخمی کر دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 20:18 شام

مقبوضہ بیت المقدس (شفق ڈیسک) فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں کے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا جسکے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے کارروائی کر کے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اہلکاروں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جنکی عمریں 20 سال کے درمیان ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کی شناخت فلسطینی شہری کے طور

پر ہوئی ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔