اسرائیل نے ترکی کیلئے چھ سال بعد اپنا پہلا سفیر تعینات کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 15:25 شام

یروشلم (شفق ڈیسک) اسرائیل نے چھ سال بعد ترکی میں اپنا سفیر تعینات کر دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیل نے ترکی کیلئے چھ سال بعد اپنا پہلا سفیر تعینات کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایتن ناایھ جو 2013ء سے برطانیہ کیلئے نائب سفیر ہیں۔ انقرہ کیلئے نئے سفیر ہوں گے۔ وہ 1993ء میں بھی انقرہ کے سفارتخانے میں کام کر چکے ہیں اسکے علاوہ آذربائیجان کیلئے بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔