اسرائیل نے خواتین کو فوج میں ایک ایسا کام کرنے کے لئے شامل کرنا شروع کردیاکہ سن کر مسلمان ممالک کے کان کھڑے ہوجائےں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 06, 2017 | 14:29 شام
یروشلم(مانیٹرنگ رپورٹ)”ضرورت برائے طاقتور خواتین“ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص بھرتی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اسرائیل کے مختلف اخبارات میں”ضرورت برائے طاقتور خواتین“ کے جملے سے مزین اشتہار شائع ہوئے ہیں جن میں ایک عورت کی مبہم سے تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ موساد میں 40 فیصد افرادی قوت خواتین پر مبنی ہے جن میں سے 24 فیصد اہم سینیئر پوزیشنوں پر فائز ہیں۔
موساد کے سابق سربراہ تامِر پاردو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر اہلکار ہوتی ہیں، ذرائعکے مطابق انھوں نے 2012 ءمیں ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت اور انا پر قابو پانے کی وجہ سے وہ اپنا کام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں،وہ کام میں اچھی ہوتی ہیں، تو وہ بہت اچھی ہوتی ہیں۔
موساد کی ویب سائٹ پر اس نوکری میں دلچسپی لینے والی خواتین کے لیے پیغام ہے دیا گیا ہے کہ یہ اس بارے میں نہیں کہ آپ نے کیا کیا ہے، بلکہ اس بارے میں ہے کہ آپ کون ہیں۔
واضح رہے کہ 1949ءمیں قائم ہونے والی موساد دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے، اس پر بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔