خفیہ ایجنسی نے کام کیلئے عورتوں کی ڈیمانڈ کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 15:48 شام

 

مقبوضہ بیت المقدس (شفق ڈیسک) اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد نے پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص بھرتی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اسرائیل کے مختلف اخبارات میں ضرورت برائے طاقتور خواتین کے جملے سے مزین اشتہار شائع ہوئے ہیں جن میں ایک عورت کی مبہم سے تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ موساد میں 40 فیصد افرادی قوت خواتین پر مبنی ہے جن میں سے 24 فیصد اہم سینیئر پوزیشنوں پر فائز ہیں۔ موساد کے سابق سربراہ تامِر پاردو ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہتر اہلکار ہوتی ہیں۔ اخبار یر

وشلم پوسٹ کیمطابق انہوں نے 2012ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کی ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت اور انا پر قابو پانے کی وجہ سے وہ اپنا کام مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتی ہیں۔ وہ کام میں اچھی ہوتی ہیں، تو وہ بہت اچھی ہوتی ہیں۔ موساد کی ویب سائٹ پر اس نوکری میں دلچسپی لینے والی خواتین کیلئے پیغام ہے کہ یہ اس بارے میں نہیں کہ آپ نے کیا کیا ہے، بلکہ اس بارے میں ہے کہ آپ کون ہیں۔ 1949ء میں قائم ہونیوالی موساد دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیوں میں شمار ہوتی ہے موساد کئی مشکل لیکن کامیاب آپریشنوں کیلئے مشہور ہے لیکن دوسری جانب اس پر بہت سے لوگوں کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔