استنبول دھماکوں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 19:54 شام

استنبول: (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی جبکہ 155 افراد زخمی ہیں، صدر طیب اردوان نے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ترکی کا شہر استبول یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ پہلا دھماکہ فٹ بال سٹیدیم کے باہر ہوا جس کے تھوڑی دیر بعد قریبی پارک میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔دھماکوں کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے جن کی نماز جنازہ استنبول میں ادا کی گئی۔ ترک صدر طیب اردوان

بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ گاڑی سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر دس لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داروی قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے اکثر واقعات میں کرد علیحدگی پسند اور داعش ملوث رہے ہیں۔