سابق آرمی چیف نے سرتاج عزیز کے دورہ بھارت کو طاقت کی علامت ایک قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 05, 2016 | 11:16 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)سابق آرمی چیف جنرل(ر) جہانگیر کرامت نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے ہمیشہ مثبت کوششیں کی ہیں ،سرتاج عزیز کا بھارت جانا کمزوری نہیں، دہشت گردی پاکستان سے نہیں افغانستان سے ہوتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ’’پولو گراونڈ لاہور‘‘ میں میڈیا سے گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز نے پاکستان کا موقف بیان کر کے افغان صدر کے الزامات کا جواب دے د یا،پاکستان نے بھارت کو ہمیشہ مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سے نہیں افغانس

تان سے ہوتی ہے ،کابل کے حالات اسلام آباد کے بغیر بہتر نہیں ہو سکتے۔