جماعت اسلامی نے نظام میں تبدیلی لانے کے لیے 27 نومبر کو جلسہ کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 05:35 صبح

کراچی ( ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ باغ جناح کراچی میں جماعت اسلامی کا سندھ ورکرز کنونشن ملک کے موجودہ حالات اور آئندہ کے حالات اور 2018ءکے انتخابات کے تناظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے ، کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرنے کے لیے کنونشن کے آخری دن 27نومبر کو عظیم الشان جلسہ اسلامی انقلاب منعقد ہوگا، یہ جلسہ اجتماع کا اوپن سیشن ہوگا، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ، پنامہ لیکس ، دبئی پراپرٹی

لیکس اور کرپشن کے انبار کھلی آنکھوں نظر آرہے ہیں لیکن کرپٹ مافیا اس صورتحال کا رخ تبدیل کردینا چاہتے ہیں، پوری قوم کی نظر یں چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ پر لگی ہیں ،کرپٹ اور نااہل حکمران نے سندھ کے مظلوم عوام کو جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے اور عوام سے جینے کا حق اور خوشیاں چھین لی ہیں ، جماعت اسلامی مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اورعوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز 26،27نومبر کو ہونے والے سندھ ورکرز کنونشن کے سلسلے میں باغ جناح میں اجتماع گاہ کے دور ے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سراج الحق کی پٹیشن میں درخواست کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ مو ¿ثر احتساب کے لیے عدالتی کمیٹی تشکیل دے ، آئین کی روح کے مطابق تحقیقات کی جائے اور مضبو ط احتساب کے لیے روڈ میپ بھی دیا جائے ، جماعت اسلامی کے وکلاءکی ٹیم 30نومبر سے ہونے والی سماعت میں پوری تیاری کے ساتھ اپنا مو ¿قف پیش کرے گی تاکہ عدالتی کمیشن قائم ہوسکے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نوازشریف تاخیری حربوں اور غفلت کا مظاہرہ نہ کرتے اور عدالتی کمیشن بروقت بنادیتے تو تحقیقات کا یہ کام مکمل ہوجاتا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ ورکرز کنونشن کے لیے سندھ بھر میں تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، کنونشن میں جماعت اسلامی کے ارکان ، کارکنان ، طلبہ ، نوجوان مظلوم سندھ کے ہاری ، محنت کش مزدوروں اور خواتین سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور اور نمایاں شخصیات شریک ہوں گی ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی قیادت میں سندھ بھر میں ذمہ داران اور کارکنان کی پوری ٹیم متحرک ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن کی سربراہی میں متعدد کمیٹیاں تشیکیل دیدی گئی ہیں اور ماہر اور تجربہ کار افراد کی ٹیمیں پورے طریقے سے سرگرم عمل ہیں اور ان شاءاللہ یہ ورکرز کنونشن ایک تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگا ۔ اس سے قبل بلوچستان ، پنجاب ، اور خیبر پختونخوامیں اجتماعات اور کنونشن منعقد ہوچکے ہیں اور عوام کے اندر تحر ک پیدا کیا گیا ہے ۔ سندھ کنونشن میں سراج الحق ملک کے موجودہ حالات اور آئندہ حالات کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔