ناقابل یقین خبر: جمائما خان ایک مسلمان کی خاطر ایک بار پھر اپنے گھر والوں سے ٹکرا گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 17, 2017 | 13:03 شام

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما  نے بھی روزانہ کسی بہانے سے خبروں میں آنا سیکھ لیا ہے۔ اس بار وہ ایک نئی خبر کے ساتھ سرخیوں میں اس وقت آئی ہیں  اور انہوں نے اپنے بھائی کو ہی ٹویٹر پر کھری کھری سنا دیں۔ ان کے بھائی بین کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے لندن کے مئیر صاد ق خان پر لندن انڈر گراونڈ ہڑتال پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صادق خان نے جمائمااور بین کے سگے بھائی زیک سمتھ کو الیکشن میں شکست دی تھی۔ ماضی میں بھی جمائما خان صادق خان کی تعریف کرتی رہی ہیں اور انہیں نوجوان مسلمانوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دے چکی ہیں۔ مئیر صادق خان پر تنقید کرتے ہوئے بین نے لکھا: لندن کی ہوائیں بہت گرد آلود ہیں۔ اس کا کریڈٹ صادق خان اور ان کے حمایتیوں کو جاتا ہے جو لندن ٹرانسپورٹ یونین کے ذریعے ملک میں آلودگی پھیلا رہے ہیں۔ جواب میں جمائما نے لکھا: تم پہلے ہی اس بات کا اعتراف کر چکے ہو کہ بورس کے سائیکل پاتھ ہائی ویز اس آلودگی کا باعث ہیں اس لیے تمہار حق نہیں کہ اس آلودگی کا واحد ذمہ دار صادق خان کو قرار دو۔ یاد رہے کہ جمائماکے ٹویٹر فالوورز کی تعدات 2 ملین کے قریب ہے۔