ہم کسی سے کم نہیں : پاکستان کے ایک اور قابل فخر بیٹے کا نام نوبل انعام کے لیے منتخب کر لیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 09:45 صبح

برلن (ویب ڈیسک) پاکستانی شہری کو لٹریچر میں نوبل انعام کیلئے نامزد کر دیا گیا۔ جمال احمد قیصر کی تحریر کردہ کتاب ’’دی فارن سکسیس فیکٹر‘‘ کو نوبل انعام کیلئے نامزد ہوئی ہے۔

 جمال احمد قیصر کی کتاب جرمنی کے پناہ گزینوں پر مبنی ہے۔ کتاب جرمن زبان میں ہے وہ خود بھی پاکستان سے ہجرت کر کے جرمنی پہنچے تھے۔ کتاب میں انہوں نے زندگی میں حاصل ہونے والے تجربات کے حوالے سے جرمنی کے پناہ گزینوں کی مشکلات اور انہیں ملنے والی مراعات

کا ذکر کیا ہے۔ کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے مسلسل جدوجہد سے اپنی تعلیم مکمل کی، اپنا کیریئر سیلزمین سے شروع کیا پھر وہ بزنس مین بنے اور اب وہ کامیاب بنکار ہیں۔ کتاب کو اکنامک فورم آف جرمنی نے نوبل پرائز کیلئے نامزد کیا۔ جمال احمد قیصر نے کہا ہے کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ جمال قیصر 2016ء میں جرمنی کی طرف سے ڈی سی کمشنر برائے یو این افیئر بھی مقرر کئے گئے