اسامہ بن لادن نے اپنے جنگجوؤں کو جنگ کے دوران ایسا شرمناک کام کرنے کی اجازت دی تھی کہ جان کر آپ بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 02, 2017 | 21:14 شام
کابل/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن میں مارے جانے والے القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن کی جانب سے ایک خفیہ خط کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کے جنگجوؤں کو جنگ کے دوران خودلذتی کی اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔افغان اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے مقتول رہنما اسامہ بن لادن نے ایک خفیہ خط کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کے جنگجوؤں کو جنگ کے دوران جنسی تسکین حاصل کرنے کیلئے خود لذتی کی اجازت دی تھی ۔یہ انکشاف ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے گھر سے امریکی افواج کو ملنے والی دستاویزات کی آخری کھیپ سے حاصل ہونے والے ایک خط کے ذریعے سامنے آیا ہے ۔امریکی حکومت نے حال ہی میں 49ویں دستاویزات جاری کیں تھیں جس میں افریقہ کے سینئر ساتھیوں کے نام لکھا گیا ایک خط بھی شامل تھا ۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکوریٹ کی طر ف سے جاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسامہ بن لادن نے خط میں کہا کہ میں نے ڈاکٹر ایمن الظاہروی اور ابو یحیٰ الیبی سے مشاورت کی تھی اور آگاہ کیا تھا کہ ہمارے ساتھی اپنی بیویاں دستیاب نہ ہونے کے باعث کن حالات سے گزر رہے ہیں جس پر ڈاکٹر ایمن الظاہروی نے اپنی رائے سے آگاہ بھی کیا تھا کہ ان حالات میں خودلذتی کے طریقہ کار میں کوئی حرج نہیں۔اور ان کی تجویز منں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیئربھی کی تھی۔