کیپ ٹاؤن شمسی توانائی سے چلنے والی تمام گاڑیوں کی ریس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 16, 2016 | 18:34 شام

جنوبی افریقہ (شفق ڈیسک) شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ساسول سولر چیلنج نامی اس 8 روزہ ریس کا آغاز پریٹوریا سے ہوا، جو کیپ ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً ساڑھے چار ہزار کلو میٹر طویل اس ریس میں جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک کی تیار کی گئی، 14 سولر گاڑیوں نے حصہ لیا، نیدر لینڈ کی ٹیم کی تیار کردہ سولر کار نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ واضح رہے کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد ریس کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، جس کا مقصد

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔