ایک سال تک پہنی جانیوالی جینز کی فروخت کا انوکھا کاروبار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 20:37 شام

ہیروشیما (شفق ڈیسک) جاپان میں اونومچی ڈینم پروجیکٹ تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس میں جاپان کے منتخب افراد کو ایک سال تک جینز پہنائی جاتی ہے اور پھر اسے فروخت کیلئے پیش کر دیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ جینز کی یہ دکان 2013ء میں کھولی گئی تھی جس کا مقصد شہر کے مقامی درزیوں کی مہارت کو ایک نئے انداز سے پیش کرنا ہے۔ یہاں دوسروں کی پہنی ہوئی جینز اصل سے دُگنی قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔ جینز پہننے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ جینز بہترین انداز میں نظر آنے کیلئے اسے پہننے، دھونے اور خشک کرنیکا ایک خاص طریقہ ہو

تا ہے۔ اونومچی ڈینم پروجیکٹ کی ڈیم جینز پہننے والے شوقین افراد کا انتخاب کرتی ہے اور ایک سال تک جینز پہنا کر ہر ہفتے نظر رکھی جاتی ہے کہ لباس، رنگت اور سٹائل میں کیسی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں۔ رضاکار 2 جینز کو یکے بعد دیگر پہنتے رہتے ہیں اور روزانہ ایک سال تک اسے پہنتے ہیں۔ ہر ہفتے وہ اپنی جین کو اونومچی کی دکان پر لاتے ہیں جہاں جینز کے ماہر اس کا بغور مطالعہ کرتے ہیں اور اسے ایک خاص لانڈری میں دھویا جاتا ہے لیکن اس عمل میں پہننے والے کا انداز اور جینز سے برتاؤ برقرار رکھا جاتا ہے۔ جینز کو مختلف انداز میں تبدیل کرنے کیلئے اسے مچھیروں سے لے کر کارخانوں کے مزدروں تک کو پہنایا جاتا ہے۔ اسی طرح شکاری کی جینز پر خون کے دھبے، مزدور کی جینز پر ویلڈنگ کے نشانات کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ اب بوتیک کے پاس مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جمع ہوچکے ہیں جو سارا سال ایک ہی جینز پہننے کا وعدہ کرتے ہیں جس کا کچھ معاوضہ بھی ملتا ہے۔ ایک سال بعد ہر جینز پر ٹیگ کرکے اسے 20 ہزار سے لے کر 40 ہزار روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد اترن جینز خرید رہی ہے اور یہ کاروبار وسیع ہورہا ہے۔