جنریشن تھری ڈی فنگر پرنٹ سکینر کیساتھ ہواوے نے اپنا نیا سیٹ متعارف کروا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 17:29 شام

جاپان (شفق ڈیسک) ہواوے نے شاندار خصوصیات سے بھرپور پلس نووا مارکیٹ میں پیش کردیا یہ شاندار ڈیوائس پاکستان بھر میں محض ننانوے ہزار نو سو چالیس روپے میں دستیاب ہے نیا ہواوے پلس نووا صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔اپنی 5.5 FHD، 2.5D خمدار گلاس اور بہترین ڈیزائن کے باعث ہواوے پلس نووا ری فائن ٹیکسچر اور اعلیٰ جمالیات کا شاہکار ہے۔ نئے پلس نووا میں Snapdragon 625 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، 14nm پر بیسڈ یہ پروسیسر زیادہ سی پی یو سپیڈ اور کم بجلی خرچ کرتے ہوئے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا مظ

اہرہ کرتا ہے۔ اس میں موجود سمارٹ پاور مینجمنٹ وسیع 3340mAh بیٹری کی مدد سے اسکی لائف کو لانگ ٹائم بناتا ہے اور سنگل بیٹری چارج میں ہزاروں شاٹس کو یقینی بناتا ہے ہواوے پلس نووا سیکورٹی میں بہتری اور نیکسٹ جنریشن تھری ڈی فنگر پرنٹ سکینر میں سہولت کیلئے تیز اور زیادہ درست 360 ڈگری اپ لاکنگ کو سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ وائی فائی نیٹ ورک سے کنیکٹ رہنے والے صارفین کیلئے ہواوے پلس نووا میں موجود سکائیں ٹیون ملٹی پل فریکوئنسی بینڈز اور فور جی نیٹ ورک سٹینڈرڈز کو مکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیو کے شوقین افراد کیلئے اس کا 14 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ Sony IMX298 وائیڈ اپرچر امیج سینسر اور سکس پی لینس سے لیس ہے جو کہ کسی بھی ماحول میں بہترین تصویر لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ہواوے پلس نووا فاسٹر آٹو فوکس سپیڈ کیلئے hybrid PDAF اور CAF focusing کی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ سیلفی لوورز کیلئے اس میں tri۔axial optical image stabilizer اور anti۔shake feature فیچرز شامل ہیں اور اس کا 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بیوٹی فل سکن 3.0 اور بیوٹی میک اپ 2.0 کی ایپلیکیشنز سے مزین ہے۔ مجموعی طور پر ہواوے پلس نووا صارفین کیلئے وسیع سٹوریج، لانگ ٹائم بیٹری اور بہترین ریئر و فرنٹ کیمرے کیساتھ ایک شاندار پیکیج ہے، یہ شاندار ڈیوائس پاکستان بھر میں محض ننانوے ہزار نو سو چالیس روپے میں دستیاب ہے۔ مزید برآں ہواوے پلس نووا کی خریداری کیساتھ زونگ کی مفت سم کیساتھ تین ماہ کیلئے بارہ جی بی کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ صارفین کو استعمال کیلئے اپنا زونگ نمبر زونگ کسٹمرز سینٹر سے ایکٹیویٹ کرانا ہوگا۔