نیا سافٹ وئیر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ 6 سیکنڈ میں ہیک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 18:19 شام

جاپان (شفق ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر آن لائن پے منٹ سسٹم کے تمام حفاظتی فیچر ز کو بائی پاس کرتے ہوئے صرف 6 سیکنڈ میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ ہیک کر سکتے ہیں۔ ہیکر کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ نمبر، کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور سیکورٹی کوڈ کا اندازہ صرف 6 سیکنڈ میں لگا سکتے ہیں۔ نیو کاسل یونیورسٹی، یوکے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکر ایک اٹیک جسے ’’Distributed Guessing Attack‘‘ کا نام دیا گیا ہے کے ذریعے سیکنڈوں میں مطلوبہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس حملے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہیکر بہت سی الگ الگ ویب سائٹس پر کارڈ کی پے منٹ کی غلط معلومات درج کرتے رہتے ہیں۔ الگ الگ ویب سائٹس پر مختلف کارڈ نمبر، سیکورٹی کوڈ اور دوسری معلومات درج کرتے ہیں اور بتدریج درست معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ ہیکر ایک ویب سائٹ پر 10 سے 20 بار ہی کارڈ نمبر معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جسکے بعد وہ دوسری ویب سائٹس پر مختلف معلومات آزمانا شروع کر دیتے ہیں، یہ عمل اس وقت تک چلتا رہتا ہے جب کہ ہیکر ز کو درست معلومات نہیں ملتیں۔