سوٹ کیس پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں، اب سوٹ کیس ’’مالک‘‘ پر نظر رکھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:30 شام

جاپان (شفق ڈیسک) ٹریول میٹ سوٹ کیس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ آپکو اسکی حفاظت کیلئے ہر وقت اسے ہاتھ میں اٹھائے رکھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ خود ہی ہر وقت آپکا پیچھا کرتا رہیگا۔ ٹریول میٹ کو بہت سی خصوصیات کیساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سوٹ کیس افقی اور عمودی دونوں طرح سے ڈرائیو کر سکتا ہے۔ اس سوٹ کیس کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس پر مزید سامان بھی رکھا جا سکتا ہے۔ سوٹ کیس بنانیوالوں کا دعویٰ ہے کہ یہ رش میں اپنے ’’مالک‘‘ کا پیچھا کر سکتا ہے۔ ٹریول میٹ کو اپنے سمارٹ فون کیساتھ مربوط کر کے مزید کئی طرح کے فیچرز، جیسے پروگرام ایبل وائس کمانڈ، چیزوں کو محفوظ کرنے کیلئے سمارٹ لاک وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ سمارٹ فون پر جی پی ایس ٹریکر سے سوٹ کیس کی لوکیشن کے بارے میں بھی پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس سوٹ کیس کو بطور پاور پیک استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے موبائل فون بھی چارج کر سکتے ہیں۔