تھورایا نے دنیا کا پہلا ڈوئل موڈ مہو ڈوئل سم لانچ کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 19:22 شام
جاپان (شفق ڈیسک) تھورایا سٹیلائٹ فونز کے حوالے سے دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ سٹیلائٹ فونز کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے باقی دنیا سے رابطے میں رہا جا سکتا ہے۔ سٹیلائٹ فون کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ دوسروں سے کسی بھی طرح رابطے میں رہا جائے، اسی وجہ سے سیٹلائٹ فون کے ڈیزائن پر اتنی زیادہ توجہ نہیں جاتی۔ تھورایا نے اب دنیا کا پہلا ڈوئل موڈ، ڈؤئل سم فون لانچ کیا ہے۔ اس فون کے صارفین بہت آرام سے سٹیلائٹ اور جی ایس ایم پر سوئچ کر سکتے ہیں۔ نئے فون XT۔PRO DUAL میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور جی ایس ایم نیٹ ورکس کیلئے الگ الگ ڈیڈیکیٹڈ سلاٹس ہیں۔ اس فون کا ایک فیچر Always On بھی ہے۔ جس سے صارف ایک نیٹ ورک کے نہ ہونے پر خود بخود متبادل نیٹ ورک استعمال کرسکتے ہیں۔ اس فون کا ٹاک ٹائم 11 گھنٹے اور سٹینڈ بائی ٹائم 100 گھنٹے ہے۔ گوریلا گلاس کے ساتھ اس کی باڈی واٹر پروف، ڈسٹ پروف اور شاک پروف ہے۔ اس فون میں تھورایا نے ایمرجنسی ایس او ایس بٹن بھی شامل کیا ہے۔