اپنی باتیں اپنے تک محدود رکھیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 25, 2016 | 18:21 شام
جاپان (شفق ڈیسک) کچھ لوگوں کو باتیں کرنیکی بہت عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے وہ اپنی تمام باتیں دوسروں کو بتانے لگتے ہیں۔ اپنی ذاتی باتیں دوسروں کو بتانے سے آپکے ویک پوائنٹس لوگوں کو معلوم ہو سکتے ہیں اور بعد میں انکے ذریعے لوگ آپ کو استعمال کر سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ صرف ان لوگوں کو اپنی باتیں بتائیں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں اور بھروسہ ایسے لوگوں پر کریں جوآپ کی باتیں پردہ راز میں رکھیں نہ کہ ہرکسی کو آپکی باتیں بتائیں۔ زندگی میں کامیاب اور خوش و خرم رہنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ نیچے دی گئی 6 باتیں کبھی کسی کو نہیں بتائیں۔ اپنے پلان کسی کو نہ بتائیں اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو اس کے بارے میں پہلے سے لوگوں کو آگاہ نہیں کریں بلکہ ہمیشہ کام ہو جانے کے بعد لوگوں کو بتائیں۔ لوگوں کو محدود باتیں بتائیں اپنے لائف سٹائل کے بارے میں بتا کر لوگوں کو متاثر کرنیکے بجائے انکے ساتھ محدود روابط رکھیں۔ اپنے گھر کی ہر ایک بات دوسروں کو بتانے سے گریز کریں۔ اپنی محنت دوسروں کو عیاں نہیں کریں ہر کوئی اپنی زندگی میں برے حالات سے گزر کر اچھے حالات کی طرف آتا ہے۔ لہذا کوشش کریں کہ ماضی میں کی جانیوالی محنت لوگوں کو نہیں بتائیں، اپنی کامیابی کو اپنے تک محدود رکھیں۔ دوسروں پر قابلیت نہیں دیکھائیں اگر آپ کے پاس معلومات کا ذخیرہ موجود ہے تو اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بلاوجہ لوگوں پر اسکو دیکھانا شروع کردیں۔ اپنی قابلیت وہاں دیکھائیں جہاں اس کی ضرورت ہو۔ گھریلو جھگڑے نہیں بیان کریں گھر میں ہونے والی پریشانی اور لڑائیاں دوسروں کو بتانے کے بجائے اپنے گھر والوں کیساتھ مل کرحل کریں۔ غیر ضروری باتیں مت پھیلائیں اگر آپ نے کسی کے حوالے سے کوئی منفی بات سنی ہے تو اس بات کو اپنے تک محدود رکھیں۔ دوسروں کی منفی باتیں ہر کسی کو بتانا اچھی اور مہذب حرکت نہیں ہے۔