جارج کلونی کی شادی شدہ زندگی خطرے میں
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ ایمل علم الدین کے درمیان ان دنوں شدید ناچاقی چل رہی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں شخصیات نے اپنے راستے جدا کرکے الگ رہنا شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں طلاق لینے پر رضامند ہیں۔ اگر ایسا ہو گیا تو اس کا شمار دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں ہوگا جس کی مالیت تقریباً 300 ملین ڈالرز بنے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات کے پاس ایک دوسرے کیخلاف شکایات کا انبار ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ ایمل علم الدین کی جانب سے ماں بننے کی خواہش ہے لیکن 55 سالہ جارج کلونی ایسی کوئی خواہش نہیں رکھتے۔ جارج کلونی کے اس رویے نے ایمل کو اندر سے توڑ کر رکھ دیا ہے۔ افواہیں ہیں کہ دونوں کی جانب سے جلد طلاق کا اعلان متوقع ہے۔