جاوید ہاشمی نے دعووں کی زنبیل کھول دی پاناما کیس سے قوم کی توجہ ہٹا دی ،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 17:46 شام

لاہور(مانیٹرنگ)جاوید ہاشمی نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے راحیل شریف سے گارنٹی ملنے کے باوجود پارلیمنٹ کی طرف جانے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان سپریم کورٹ کی حکومت اور ٹیکنو کریٹ وزیر چاہتے تھے۔

ملتان: (دنیا نیوز) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی جوڈیشل مارشل لاء کے دعوے پر قائم ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر جنرل راحیل شریف کی گارنٹی کے باوجود پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں مزید

انکشافات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے جنرل (ر) طارق پر بھی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ملاقاتیں کنٹینر پر ہوئیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ کی حکومت اور ٹیکنو کریٹ وزیر چاہتے تھے۔