پاناما کے فیصلے کے بعد اِن لوگوں کی سیاست ختم ہوجائے گی، بڑے عرصے بعد باغی نے دِل کو لگنے والی بات کہہ ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 01:24 صبح


ملتان (مانیٹرنگ رپورٹ)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے، اس کوحکومت سمیت تمام فریقین کو یہ فیصلہ قبول کرنا ہوگا،اگر کوئی فریق فیصلہ قبول نہیں کرے گاتو اس کی سیاست ختم ہوجائے گی،ججز کو سوچ اور ضمیرکے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔حکومت نے فیصلہ تسلیم نہ کیاتوپھرحکومت کاگھرجاناٹھہرچکاہے ،تحریک انصاف کو پانامہ کے فیصلے سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔

اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سیاسی بن چکا ہے،دونو

ں فریقین سمجھتے ہیں کہ ہم سچے ہیں ،فیصلے سے کس کو نقصان پہنچے گا یا فائدہ ہوگا،ایک دن کی بات ہے، تمام فریقین کا فیصلہ قبول کرنا ہی ملک وقوم کے مفاد میں بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کے فیصلہ سے تحریک انصاف کیلئے کو ئی بڑاراستہ نہیں نکلے گا اور نا ہی پی ٹی آئی کو پانامہ کے فیصلے سے کوئی فائدہ ہوگا،البتہ پانامہ فیصلے پرعمران خان کو بات کرنے کے مزید مواقع مل جائیں گے۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن)لیبرونگ کے عہدیدران سٹی صدر فرحان انصاری کی قیادت میں وفد سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلہ ملکی سیاست کا اہم موڑ ہے۔ جو بھی فیصلہ آئے نواز شریف اور عمران خان کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پانامہ کا جو بھی فیصلہ ہو ملک میں جمہوریت کو ری ڈیل نہیں ہونا چاہیے۔ جمہوری عمل ہر صورت جاری رہنا چاہیے۔یہی بات ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مزید مستحکم ہونا چاہیے۔ اس عمل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو مزید مستحکم ہونا چاہیے۔ اس عمل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔