جاوید آفریدی کی پشاور زلمی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی سیریز کی تردید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 18:57 شام

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک): زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹیم اور بھارت کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سیریز کی خبروں کی تردید کردی ہے۔پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان نیوٹرل مقام پر سیریز کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں تاہم شاہ رخ کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اس بات کی تردید کر دی تھی کہ میری جاوید آفریدی سے بات نہیں ہوئی کیونکہ میں شوٹنگ میں مصروف ہوں۔۔ دوسری طرف  پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی تردید کردی ہے۔جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم امن کے لیے کرکٹ کو ہمیشہ خوش آمدید کرتے ہیں لیکن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سیریز کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس طرح کی خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔ ہم میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔۔۔۔۔