جے للیتا کا سوگ :مداحوں نے سر منڈوا دئیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 17:34 شام

تمل ناڈو (مانیٹرنگ ) پیر کے روز تمل ناڈو کی ہر دلعزیز وزیرِ اعلیٰ جے للیتا کے انتقال کے سوگ میں انڈیا میں لوگ اپنے سر منڈوا رہے ہیں۔منگل کو ہزاروں لوگوں نے 68 سالہ سابقہ اداکارہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انھیں چینئی میں مرینا بیچ کے قریب دفن کیا گیا۔انڈیا میں کسی کی موت کے بعد سر منڈوانے کی رسم عام ہے، لیکن عام طور پر ایسا کسی قریبی عزیز کی موت پر کیا جاتا ہے۔جے للیتا کے مداح ان کی قبر کے قریب پلاسٹک کی کرسیوں پر بیٹھ کر باری باری سر منڈوا رہے ہیں۔

ایک بوڑھی عورت نے با آوازِ بلند بین کرتے ہوئے اپنا سر پیٹا شروع کر دیا۔ پھر اس نے اپنا سر قبروں کے گرد کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے دے مارا۔47 سالہ پاراماشیوا نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا: 'وہ ہر کسی کا خیال رکھتی تھیں اور اپنے لیے کچھ نہیں چاہتی تھیں۔'’سرمنڈن‘ کی رسم مذہبی عقائد کے تحت ادا کی جاتی ہے اور اس کا مقصد دیوتاؤں کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔