گوادر کےقریب نمودارہونے والا جزیرہ اچانک غائب ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 18:09 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):گوادرکےساحل کےقریب سمندرمیں نمودارہونےوالاجزیرہ غائب ہوگیا۔ یہ جزیرہ زلزلےکے بعد 23ستمبر2013 کونمودار ہواتھا ۔تقریباً200میٹرلمبااورچوڑاجزیرہ گوادر کےمغرب میں ساحل سے کچھ فاصلےپرنمودار ہواتھا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جزیرہ سمندری لہروں کےکٹاؤ کی وجہ سےغائب ہوا، جزیرہ مٹی،ریت اور پتھریلےمواد سےبناتھا ۔اس سےقبل 1945میں بھی گوادرکےساحل کے قریب سمندرمیں اس طرح کا جزیرہ نمودارہواتھا ۔