بھارت کی خوبصورت ترین اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آیا ہولناک واقعہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 19:03 شام

دہلی ( ما نیٹرنگ ڈیسک )مشہور ڈرامہ سیریل ’’شاکا لاکا بوم بوم‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جنیفر ونگیٹ اور اداکار کشال ٹنڈن ڈرامہ سیریل ’’بیادھ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شادی کے مناظر کی عکس بندی کرا رہے تھے کہ اس دوران سیٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سیٹ پر موجود تینوں اداکار جھلس گئے جب کہ کشال ٹنڈن نے اپنی جان پر کھیل کر جینیفر کو آگ کے حصار سے باہر نکالا۔واقعے میں کشال ٹنڈن کی گردن، جنیفر کی کمر اور انیری وجانی کا ہاتھ جھلس گیا جنہی

ں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ڈرامے کی شوٹنگ بھی کچھ روز کے لیے روک دی گئی ہے۔دوسری جانب اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے اپنی جان بچانے پر ٹوئٹر کے ذریعے ساتھی اداکار کشال ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میں کشال نے دلچسپ جواب دیا۔واضح رہے کہ جنیفر ونگیٹ نے کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’کسوم‘‘،’’کسوٹی زندگی کی‘‘،’’کہیں تو ہو گا‘‘ اور ’’تیری میری لو اسٹوری‘‘ شامل ہیں۔ اور اب تک ان کے تقریبا ڈرامے کافی مقبول ہوئے ہیں۔۔۔