ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایک بار پھر جیت کا جھنڈا گاڑ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 17:21 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک): آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی۔سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نیو دہلی میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان نے چوتھا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 164 رنز بنائے، پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کے ساتھ پاکستان ٹیم ٹائٹل کیلیے فیورٹ بن گئی ہے۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے روایتی حریف

بھارت کو شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ گرین شرٹس اپنا پانچواں میچ کل نیپال کے خلاف کھیلیں گے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ کل کا میچ بھی پاکستان کے نام ہو گا۔کرکٹرز کی بہترین کارکردگی پر وہ داد کے مستحق ہیں۔