ان دو پاکستانی بہنوں نے تو ہر حد پار کر ڈالی ، وہ کام کر ڈالا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 06:29 صبح

نیویارک (ویب ڈیسک) الیکٹرانک ڈانس میوزک (ای ڈی ایم) کی دنیا میں دو پاکستا نی لڑکیوں نے دھوم مچا دی ہے ۔جہان یوسف اور یاسمین یوسف کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے حقائق پہلی بار  کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ یہ دونوں مشہور ترین ای ڈی ایم بینڈ کارول کا   چہرہ کہلاتی ہیں اور اب وہ دونوں ہی اسے چلا رہی ہیں ۔ ان کے والد پاکستانی اور والدہ پولش لتھوانین ہیں۔ اگرچہ یہ امریکی شہر شکاگو میں رہتی ہیں لیکن پاکستان سے تعلق کو اپنا فخر قرار دیتی ہیں۔ 
ایک انٹرویو میں یاسمین کا کہناتھا

کہ لوگوں کو جب پتہ چلتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں تو انہیں بڑا شاک  لگتا ہے۔ لیکن ہم سمجھتی ہیں کہ یہ اچھا ہے کیونکہ ہم کچھ ایسا کررہی ہیں جس کی لوگ توقع نہیں کررہے تھے۔ ہم جہاں سے آئی ہیں اس زمین سے تعلق پر ہمیں فخر ہے۔ان لڑکیوں کے ڈانس اور موسیقی نے ہی کچھ کم تہلکہ برپا نہیں کیا تھا کہ بالآخر انہوں نے بدنام زمانہ میگزین پلے بوائے کے لئے ماڈلنگ بھی کر ڈالی۔ دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ اس ماڈلنگ کی وجہ سے انہیں نفرت انگیز پیغامات موصول ہوئے لیکن وہ خود پر کی جانے والی تنقید کو فضول  قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ انہوں نے پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کرتے ہوئے بھی مشرقی لباس اور روایات کا خیال رکھا۔ حالیہ انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں نے بتایا کہ وہ شراب کی بھی بہت شوقین ہیں اور پرفارمنس سے قبل کھل کر شراب نوشی کرتی ہیں۔ وہ اپنے جسم پر طرح طرح کے نقش و نگار بنوانے سے بھی ہچکچاتی نہیں ہیں۔