جماعت اسلامی کا جنرل راحیل کو منفرد طریقے سے الوداع سب پر نمبر لے گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 17:52 شام

لاہور (مانیٹرنگ ) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، جو کہ جماعت اسلامی کی جانب سے آرمی چیف کو ایک تحفہ کے طعر پر پیش کی گئی ، قراداد میں کہا گیا ہے کہ ”اسمبلی کا یہ ایوان جنرل راحیل شریف کی باعزت طور پر ریٹائرمنٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے تین سال پاکستان کی مایہ ناز فوج کی بہت احسن انداز میں کمانڈ کی۔ ملک و قوم کے تح

فظ کے لئے انہوں نے دن رات محنت کی اور ٹھیک وقت پر صحیح فیصلے کئے۔ اسی طرح ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے جرا¿ت مندانہ اقدامات کئے۔ پوری قوم جنرل راحیل شریف کے کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور یہ ایوان مستقبل کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔