’ جن آیا اورہماری بیٹی کو لڑکا بان گیا۔۔۔۔۔آدمی کا ایسا شرمناک دعویٰ کہ پولیس والے بھی شرم سے پانی پانی ہوگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 09, 2017 | 21:40 شام
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی بنگلہ دیش کے ایک گاﺅں میں اس وقت تہلکہ برپاہوگیا جب ایک مقامی شخص نے دعویٰ کردیا کہ اس کی 15 سالہ بیٹی کو جن چمٹا اور اس کی جنس تبدیل کر کے اسے لڑکا بنا گیا۔ اس شخص نے دیہاتیوں کو قائل کرنے کے لئے اپنے لڑکے، جو کہ چند دن پہلے لڑکی تھا، کے ختنے بھی کئے۔ اس واقعے کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے دیہاتوں تک بھی پھیل گئی اور لوگ اس عجوبے کی تصدیق کے لئے جمع ہونے لگے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کی جنس تبدیل ہونے کا دعویٰ کرنے ولا شخص اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے لوگوں کے اس کے جسم کے ’مردانہ حصے‘ بھی دکھاتا رہا۔ اس ’جادوئی‘ واقعے کے بعد دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے اس شخص کو پہنچا ہوا عامل سمجھ لیا اور اپنے مسائل کے حل کے لئے اس کے پاس آنے لگے۔ روزانہ اس کے پاس سینکڑوں افراد کا ہجوم رہنے لگا، تو اس کی حیرتناک مقبولیت نے پولیس کو شک میں ڈال دیا۔ پولیس والے اس کی لڑکی کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال لے گئے، جہاں انکشاف ہوا کہ لڑکی کی کمر کے ساتھ ایک مصنوعی مردانہ عضو لٹکا کر اسے لڑکا دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جعلسازی کا بھانڈا پھوٹنے پر پولیس نے لڑکی کے شعبدہ باز والد کو گرفتار کرلیا۔ اب اس کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی 90 فیصد آبادی مسلمان ہے، تاہم اس ملک میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو جادو ٹونے اور شیطانی عملیات سے ہر مسئلہ حل کرنے کا دعوٰی کرتے ہیں۔ سادہ لوح لوگوں کی بہت بڑی تعداد اپنے گھریلو مسائل اور بیماریوں سے نجات پانے کی امید لئے ان کے ہاتھوں لٹتی رہتی ہے۔اور جب حقیقت کا پتہ چلتا ہے تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔