پاناما کیس پر جے آئی ٹی کے قیام کو مسترد کر دیا گیا، سب سے پہلے میاں نواز شریف مستعفی ہوں، مطالبہ ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 11:49 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ پانچوں ججز نے نواز شریف کا موقف مسترد کردیا ہے، جے آئی ٹی بنانے کا پانچوں ججز کا متفق فیصلہ سامنے آیا ہے، اس کا مطلب نوازشریف کی منی ٹریل مسترد کردی گئی ہے

۔انہوں نے کہا کہ دوسینئر ججز نے تو فوری طور پر عمر ان خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کاکہا ہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات تک نواز شریف مستعفی ہوں۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے بھی پاناما کیس کے فیصلے کے بعد  ہنگامی پریس کی ہے جس میں انہوں نے  پاناما کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے  میاں نواز شریف سے فوراً استعفیٰ  کا مطالبہ کر دیا ہے ۔