نوکری کیلئے گھر سے گئی نوجوان لڑکی کئی دن واپس نہ آئی،جب وجہ معلوم ہوئی تو والدین کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کہاں تھی اور زبردستی کیا شرمناک کام کروایا جارہا تھا؟ کبھی تصور بھی نہ کرسکتے تھے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 15, 2017 | 20:48 شام

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر مغربی بنگال کی ایک نوجوان لڑکی کو ایک شخص نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر پونے شہر لے گیا لیکن اس بدبخت نے نوکری دلوانے کی بجائے بیچاری لڑکی کو جسم فروشی پر لگا دیا۔ لڑکی نے فون کر کے جب والدین کو حقیقت بتائی تو ان بیچاروں کے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ پونے کے علاقہ بدھوار پیت کے قحبہ خانے میں موجود لڑکی کی دی گئی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے قحبہ خانے سے چار مزید لڑکیوں کو بھی بازیاب کرالیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ لڑکی کا تعلق

مغربی بنگال سے ہے اور اسے 16 جولائی کے روز ایک شخص پونے لایا تھا۔ لڑکی نے قحبہ خانے سے فرار ہونے کی متعدد کوششیں کی لیکن ناکام رہی۔ بالآخر اس نے مغربی بنگال میں اپنے والدین سے رابطہ کیا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے پونے شہر سے تعلق رکھنے و الے سوشل ورکر شیام کیمبل کے ساتھ رابطہ کیا جس کی مدد سے قحبہ خانے کو ڈھونڈ کر لڑکی کو بازیاب کروایا گیا۔