نوکری پر آئیں اور آرام سے سوجائیں،چینی کمپنی کی انوکھی پیشکش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 09:42 صبح

چین (مانیٹرنگ رپورٹ) عام طور پر دفاتر میں نیند پوری کرنے والے افراد کو باس کی ڈانٹ کاسامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات کو ایسا کرنے والے ملازمین نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن اب ایک چینی کمپنی نے انوکھی نوکری کی پیشکش کردی ہے۔چین کی ایک کمپنی نے دنیا کی آرام دہ ترین نوکری کی پیشکش کردی ہے جس کیلئے ملازمین کو ڈیوٹی پر آکر صرف سونا ہوگا جبکہ اس ”محنت“کی بدولت انہیں سالانہ 20ہزار ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناوبیجننامی یہ کمپنی فوڈ سپلیمینٹ تیار کرتی ہے جسے ٹیسٹ کرنے کیلئے تو اگر ارادے پکے ہیں تو فوری طور پر چینی کمپنی میں ملازمت کیلئے درخواست دے ڈالیں۔اسے ایسے ملازمین کی ضرورت ہے جو یہ سپلیمینٹ کھا کر سکون سے سوجائیں۔