سکس مشین اور جوہی چاولہ، ایک جاندار خبر سامنے آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 06:25 صبح
جمیکا(ویب ڈسیک) ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کرس گیل نے حال ہی اپنی سوانح حیات سکس مشین جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوئوں اور رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیل نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ ناصرف بالی ووڈ کے شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی شخصیت سے بھی بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں مزید بتایا کہ میں نے غربت میں آنکھ کھولی اور آدھی سے زائد زندگی ٹین کی چھت تلے بسر کی لیکن اس کے باوجود وہ بچپن سے کرکٹ کو چاہتے ہی نہیں بلکہ اس کی پوجا کرتے ہیں اور خود کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو سمجھتے ہیں۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کیخلاف ٹرپل سنچریاں کیریئر کے یاد گار لمحات ہیں