خصوصی ایام منانے کے حوالے سے قومی و حکومتی سطح پر لطیفہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 16:52 شام

 

نیویارک، اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ نے 31 اکتوبر 2003ءکو ایک قرارداد کے ذریعے 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کی منظور دی تھی جس کا مقصد عوام کو کرپشن کے خلاف آگاہی دینا اور اس کے خاتمے کیلئے آمادہ کرنا ہے۔ علاوہ ازیں انسانی حقوق کا عالمی دن آج ہفتہ کو منایا گیا اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کا بین الاقوامی دن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ

پاکستان ہر سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر گہری وابستگی رکھتا ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم مناسب طور پر انسانی حقوق سے متعلق بنیادی کنونشن پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ حکومت غربت کے خاتمے اور زندگی کے تمام شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔انسداد بدعنوانی کے حوالے سے پاکستان میں دن منانالطیفے سے کم نہیں جہاں سیاسی اشرافیہ خود بری طرح بدعنوانی کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے۔