جان سینا نے بالآخر خوشخبری سنادی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 05, 2017 | 09:55 صبح
لندن (مانیٹرنگ رپورٹ)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں بے پناہ مقبول ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نِکی بیلا سے شادی کا ارادہ کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’ریسل مینیا 33‘ میں
دی مِز اور مَرائز کے خلاف مِکسڈ ٹیگ ٹیم کا میچ جیتنے کے بعد جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نکی بیلا کو گھٹنوں کے بَل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔نِکی بیلا بھی ’ہاں‘ کہنے کے لیے شاید ایسے ہی کسی موقع کا انتظار کر رہی تھیں اور جب انہیں یہ موقع ملا تو انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع بغیر جان سینا سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردی، جس کے بعد معروف ریسلر نے انہیں انگوٹھی بھی پہنائی۔اپنی دلی آرزو پوری ہونے کے بعد جان سینا نے ٹوئٹر کے ذریعے بیلا کو رِنگ میں شادی کی پیشکش کی اجازت دینے پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔نکی بیلا بھی خوشی سے پھولی نہیں سمائیں اور انہوں نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے حسین و دلکش شہزادے نے اس جگہ پر جس کو ہم اپنا گھر کہتے ہیں، اپنی رانی بنا لیا جو میرے لیے ناقابل فراموش ہے اور میرا خواب پورا ہوگیا