2016: دنیا بھر میں کتنے صحافی اپنا فرض ادا کرتے ہوئے موت کی وادی میں چلے گئے؟جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 06:25 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک ) 2016 ميں  دنیا بھر میں 93 صحافی موت کے منہ میں چلے گئے  اس بات کا انکشاف  انٹرنیشنل  فیڈریشن آف جرنلسٹس کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  يہ صحافی انفرادی حملوں، بم دھماکوں اور متحارب گروہوں کے مابين فائرنگ کا شکار بنے جبکہ 29 صحافیوں کی ہلاکت روس اور کولمبيا ميں ہوائی جہازوں کی

تباہی کے دو مختلف واقعات ميں ہوئی۔ فيڈريشن کے مطابق عراق ميں پندرہ، افغانستان ميں 13، میکسيکو ميں 11، يمن ميں 8، گوئٹے مالا اور شام ميں بھی8،8 جبکہ پاکستان اور بھارت ميں 5 ،5صحافی سن 2016 کے دوران اپنی ذمہ دارياں انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ 2016ء کے مقابلے ميں پچھلے برس 2015 ميں دنيا بھر ميں مختلف واقعات ميں 112 صحافی مارے گئے تھے۔