پنجاب میں جج صاحبان کا محکمانہ امتحان: نتائج جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 14:34 شام

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب بھر کے 319سول جج محکمانہ امتحان میں ناکام ہوگئے ، لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سول ججز کے 35ویں امتحانات کے جاری کئے گئے۔

 نتائج کے مطابق امتحان میں 451سول ججوں نے حصہ لیا جس میں سے 319فیل ہو گئے ہیں، ان میں سے کئی سول ججز ایسے بھی ہیں جو ایک سے لے کرتین پیپروں میں میں فیل ہوئے ہیں، امتحان میں تین سول ججوں نے حصہ ہی نہیں لیا جبکہ 129سول ججز نے محکمہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ، محکمانہ امتحان کے نتائج کی روشنی میں ان سول

ججوں کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اتنی بڑی تعداد میں فیل ہونے والے سول ججز کی قابلیت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، سول ججوں کا آئندہ محکمانہ امتحان نومبر میں ہوگا