شریف خاندان اور قطری خط: آپ فکر نہ کریں کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیں گے ، تازہ ترین سیاسی لطیفہ وائرل ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 05:48 صبح

لاہور (شیر سلطان ملک)  تازہ ترین سیاسی لطیفہ  کچھ یوں ہے کہ ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کچھ جاسوس اسلامی ممالک میں بھیجے تاکہ وہاں کے حالات کو سمجھا جاسکے دو قابل جاسوس پاکستان کی طرف روانہ کئے گئے۔ وہ پی آئی اے کے جہاز پر پاکستان کا سفر کررہے تھے کہ اچانک جہاز خراب ہوگیا پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز کے چاروں انجن فیل ہوچکے ہیں لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔کوئی نہ کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔

جاسوس جوں ہی پاکستان پہنچے تو دہشت گردوں نے ایئرپورٹ پر حملہ کردیا۔ سیکورٹی کی طرف سے اعلان ہوا کہ آپ مت گھبرائیں‘ زمین پر لیٹ جائیں‘ کوئی نہ کوئی جگاڑ لگارہے ہیں۔ ایئر پورٹ سے جان بچا کر گاڑی میں ہوٹل جارہے تھے کہ انجن خراب ہوگیا۔ ڈرائیور نے کہا کہ گھبرائیں نہیں کوئی جگاڑ لگا لیا جائے گا۔ دونوں جاسوس بمشکل اپنے ہوٹل کی دسویں منزل پر پہنچے تو وہاں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ پانی کا پریشر 8ویں منزل تک جارہا ہے لیکن آپ فکر نہ کریں‘ کوئی جگاڑ لگالیں گے۔ دونوں امریکی جاسوس گھبرا کر دوسرے ہی دن واپس اپنے ملک چلے گئے اور صدر ٹرمپ کو رپورٹ دی کہ پورا پاکستان جگاڑ پر چل رہا ہے۔ اگر جگاڑ پر ہمارا قبضہ ہو جائے تو پورا پاکستان قبضے میں آسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم کو فون کیا کہ جگاڑ کا کتنا مانگتا ہے۔ حکومت نے جواب دیا کہ ہم آپ کو جگاڑ فروخت نہیں کرسکتے۔ یہاں خود حکمران خاندان نے قطری شہزادے کے خط کا جگاڑ لگایا ہوا ہے۔(بشکریہ محمد سلیمان )