پاناما لیکس،جناب میں تو خود۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے وکیل نے دوران سماعت ایسی بات کہہ دی کہ جج صاحبان بھی حیران رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 10, 2017 | 08:10 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ ) تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پاناما کیس میں ”سٹپنی “وکیل ہیں اور حامد خان کے کیس سے علیحدہ ہونے سے بوجھ انکے کندھوں پر آگیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں جاری پاناما کیس کی سماعت کے دوران شریف خاندان کے لندن فلیٹس کے بارے میں نعیم بخاری نے دلائل دینا شروع کیے تو جسٹس عظمت سعید شیخ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ اب وکٹ پر آئے ہیں “۔ بخاری صاحب بچ سے باہر نک

ل کر نہ کھیلا کریں۔ جس پر نعیم بخاری نے جواب دیتے ہوئے کہا ”جناب میں تو ”سٹپنی “وکیل ہوں اصل وکیل تو حامد خان تھے مگر انکے علیحدہ ہونے سے بوجھ میرے کندھوں پر آگیا۔

بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ بخاری صاحب آپکی ریسرچ بہت اچھی ہے لیکن اس کا کیا فائدہ ؟ آپ کہہ رہے ہیں سپریم کورٹ تفتیش کرے ، ٹرائل کورٹ بن کر فیصلہ دے۔”ہم نے آئین کا حلف لیا ہے ہم ٹرئل کوٹ نہیں“۔اس وقت عدالت کے سامنے معاملہ آئینی طور پر نااہل قراد دینے کا ہے۔