مولانا فضل الرحمٰن کو ساتھی نے لات رسید کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 12, 2017 | 06:50 صبح
پشاور (مانیٹرنگ) خیبر پی کے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کوہستان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ عصمت اللہ نے استعفیٰ پی ٹی آئی کے اسلام دوست اقدامات کی بنا پر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کوہستان کے 300 رکنی جرگے نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی جس میں مولانا عصمت اللہ نے استعفے کا اعلان کیا۔ عصت اللہ جلد استعفیٰ سپیکر کو پیش کریں گے۔ اس موقع پر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ عصمت اللہ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کیا ہے۔