آزادی مارچ: جے یو آئی ف نے اہم اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 26, 2019 | 17:13 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما اور اپوزیشن رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد میں دھرنا دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، ، اکرم خان درانی نے کہا کہ ممکنہ طور پر آزادی مارچ اسلام آباد میں ایک جلسے کے بعد ختم ہو جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے حکومت کا ریڈزون میں نہ جانے کا مطالبہ مان لیا ہے، جمعیت علماء اسلام (ف)اور دوسر

ی جماعتیں آزادی مارچ کو ریڈزون میں لے جانے سے دستبردار ہوگئیں۔ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی اور جماعتوں کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے نئے مقام کا تعین مشاور ت سے کیا جائے گا۔