افسوسناک خبر : جنید جمشید کے اہل خانہ نے انکا جسد خاکی وصول کرنے سے انکار کر دیا ،مگر کیوں ؟پڑھیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 05:45 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) جنید جمشید کے اہل خانہ نے ان کا جسد خاکی ڈین این اے ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لینے کی خواہش کر دی ، ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کہتے ہیں کہ میت حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اب تک 13 نعشوں کی شناخت ہو چکی ہے ۔

 پی آئی اے طیارہ حادثہ پمز ہسپتال میں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ، ہسپتال انتظامیہ جنید جمشید کی میت حوالے کرنے کے لیے تیار ، لواحقین کا میت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد لینے کا مطالبہ ۔ ایڈمنسٹریٹر پمز ڈ

اکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ جنید جمشید کی شناخت ان کی ڈینٹل ہسٹری سے ہو چکی ہے ۔ ڈاکٹر الطاف نے بتا یا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل 17 دسمبر تک مکمل ہوگا ، ایک آسٹریلوی شہری کی میت بھی لواحقین کے رابطے پر حوالے کی جائے گی