جسٹس عظمت سعید کی علالت دل کی بند شریانیں کھولنے کیلئے کیا ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔۔۔۔ خوشی کی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 13:21 شام

راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سپریم کورٹ کے جسٹس جناب عظمت سعید شیخ کے دل کی بند شریانوں کو جدید ٹیکنالوجی تھمب بلاسٹر ”THUMB BLASTER“ کے ذریعے کامیابی سے کھول دیا اور انہیں سٹنٹ نہیں ڈالا‘ جدید ٹیکنالوجی اینجوپلاسٹی کے دوران استعمال کی گئی.

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جسٹس عظمت سعید شیخ کی طبیعت میں خاصی بہتری آچکی ہے۔ بدھ کے روز

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سمیت اعلیٰ عدلیہ کے دیگر جج صاحبان جسٹس عظمت سعید شیخ کی تیمارداری کے لئے آر آئی سی پہنچے۔