کائرہ نے عابد شیر کا اپنی قیادت پر اچھالا گیا کیچڑانکی قیادت پر واپس پھینک دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 13:49 شام

فیصل آباد( مانیٹرنگ) پاکستان کے سینئر رہنماء پیپلز پارٹی کے اہم سیاستدان قمر زمان کائرہ نے عابد شیر کی طرف سے پی پی کے رہنماءوں پر اچھالا گیا کیچڑ ن لیگ کی قیادت پر پھءنک دیا انہوں نے میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ  لوگ جانتے ہیں ہندوستانی رقاصاؤں کے ساتھ کس کے تعلقات ہیں اور کس کو شادیوں کا زیادہ شوق ہے۔ فیصل آباد کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 90 کی دہائی کی سیاست چھوڑ دی ہے لیکن  لیگ نے ابھی تک وہی کام

پکڑا ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء غلط زبان استعمال کر رہے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو کے دور میں بھی یہی زبان ن لیگیوں کی جانب سے استعمال کی جاتی تھی۔ قمر زمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہماری حکومت کے خلاف شعبدہ بازی کی ہے، پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ بھارتی رقاصاؤں کے ساتھ کس کے تعلقات ہیں اور یہ بھی لوگ بڑی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ کس کو شادیاں زیادہ کرنے کا شوق ہے۔