کمال رضوی کو گزرے ایک سال بیت گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 20:53 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف مصنف‘ ہدایت کاراوراداکارکمال احمد رضوی کی آج پہلی برسی ہے ‘ آپ طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمرمیں گزشتہ برس کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔کمال احمد رضوی 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ’الف نون‘میں الن کے کردارسے شہرت کی بلندیوں پرپہنچے۔کمال احمد رضوی یکم مئی1930ء کو بہار کے قصبے’گیا‘ میں پیداہوئے تھے۔سن 1951ء میں کمال احمد رضوی بھارت سے پاکستان آگئے کچھ عرصہ کراچی میں مقیم رہنے کے بعد لاہورمنتقل ہوگئے۔1958ء میں ت

ھیٹرمیں اداکاری کا آغازکیا اور1965ء میں پاکستان ٹیلی وژن کے لاہوراسٹوڈیو کے قیام کے بعد پہلی دفعہ الف نون شروع کیا جس میں انہوں نے خود الّن کا اوررفیع خاورنے ننھے کا کردار ادا کیا۔الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا جسے 1965 سے 1986 کے دوران چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔کمال احمد رضوی کتابوں کے بے حد رسیا تھے اور کتب بینی ہی ان کا اوڑھنا بچھونا تھی، ان کی نادرتحریروں میں مسٹرشیطان، آدھی بات، صاحب بی بی اورغلام قابلِ ذکرہیں۔کمال احمدرضوی پاکستان کے چند نامورڈائجسٹوں کے مدیربھی رہے ہیں جن میں تہذیب، آئینہ اورشمع جیسے قابل ذکرنامی شامل ہیں۔کمال احمد رضوی پاکستان کے نامورمصنف سعادت حسین منٹو سے بے پناہ متاثرتھے اوران کا کہنا تھا کہ ’’اگرکسی شخص کی تحریریں مجھ پرمکمل طور پراثرپذیر ہوئی ہیں تو وہ منٹو ہے، افسوس ہمارے معاشرے نے ان کی قدر نہیں کی‘‘۔کمال احد رضوی طویل عرصے سے علیل تھے اوربالاخر 17 دسمبر 2015 کوکراچی میں انتقال کرگئے، انکی عمر85 سال تھی۔