کم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی کےملزمان گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 19:13 شام

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک):پیرس میں کِم کارڈیشیئن کے گھر ڈکیتی میں ملوث 16مشتبہ ملزمان گرفتارکرلئےگئے۔فرانسیسی دارالحکومت میں گزشتہ برس اکتوبر میں ٹی وی اسٹار کِم کارڈیشیئن کو لوٹ لیا گیا تھا، اس واردات کی تفتیش کے سلسلے میں آج سولہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان افراد کو آج صبح مارے گئے مختلف چھاپوں میں حراست میں لیا گیا، واردات میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا ڈی این اے ایک ایسے ملزم سے ملتا ہے، جو متعدد وارداتوں کی وجہ سے پہلے ہی سے پولیس کی نظروں میں تھا۔اکتوبر میں مسلح حملہ

آوروں نے کِم کارڈیشیئن سے نو ملین یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔