طاقت کا زور،ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 11:08 صبح
کوہستان (مانیٹرنگ رپورٹ) کمیلا بازار میں ایف سی اہلکاروں اور ٹیکسی ڈرائیور میں معمولی تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے عمر فاروق نامی ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہستان کے کمیلا بازار میں جگہ نہ دینے پر ٹیکسی ڈرائیور اور اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ایف سی اہلکاروں نے طاقت کا زور دکھاتے ہوئے فائرنگ کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو ہلاک جبکہ افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ ہوگئی، مشتعل افراد کی جانب سے قراقرم ہائی وے کو بلاک کردیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ہلاک ہونے والے شہری کے اہلخانہ نے روڈ پر نعش رکھ کر احتجاج شروع کردیا ساتھ ہی مظاہرین کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔
ایف سی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی بیمار اہلکار کو اسپتال لے جارہی تھی جس پربحث ہوئی اور حادثہ پیش آیا